جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اوپن مارکیٹ میں ایکسچینج کمپنیوں کی من مانی، 3 دن میں ڈالر 5 روپے سے زائد مہنگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اوپن مارکیٹ میں ایکسچینج کمپنیوں نے آئی ایم ایف اور اسٹیٹ بینک کی ہدایت کو نظر انداز کردیا، تین دنوں میں ڈالر5 روپے سے زائد مہنگا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایکس چینج کمپنیوں کی من مانی جاری ہے، تین دنوں کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالرپانچ روپے سے زائد مہنگا ہوگیا۔

آئی ایم ایف کے بعد گورنراسٹیٹ بینک نے بھی ایکس چینج کمپنیوں کوانٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں فرق ایک اعشاریہ دو پانچ فیصد رکھنے کی ہدایت کی تھی جبکہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کا فرق نو روپےسے زائد ہوگیا ہے، جس پراسٹیٹ بینک خاموش ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ روزانٹربینک میں ڈالرمیں صرف چھیالیس پیسے کا اضافہ ہوا تھا مگراوپن مارکیٹ میں تین روپےکا اضافہ کردیا گیا۔

آج بھی انٹربینک میں اب تک ڈالرسینتالیس پیسےمہنگا ہوکر دوسو ستاسی روپے نوے پیسے پرجا پہنچا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر دوسوچھیانوے روپے کا کر دیا گیا ہے۔

منی چینجرز گرے مارکیٹ میں ڈالر تین سو ایک روپے سے بھی اوپر فروخت کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں