تازہ ترین

زرمبادلہ کے ذخائر 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، ترجمان اسٹیٹ بینک

کراچی: چین کی جانب سے پاکستان کو دو ارب بیس کروڑ ڈالر ملنے کے بعد زرمبادلہ ذخائر گیارہ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 17 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک کےاعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائرکاحجم دس ارب سرسٹھ کروڑ ڈالرہوگیا ہے، کافی عرصے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کا حجم دو ہندسوں میں داخل ہوا۔

مزید پڑھیں: چین کی جانب سے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر موصول

اعداد و شمار کے حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ چین کی جانب سےپاکستان کودیئے جانے والے دو ارب بیس کروڑ ڈالر ہیں، دوست ملک نے یہ رقم زرمبادلہ ذخائر میں استحکام اور ادائیگیوں کا توازن بہتر بنانے کے لیے لی تھی۔

ترجمان وزارت خزانہ نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کو2.1 ارب ڈالر فراہم کردیئے۔

قبل ازیں ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر نے تصدیق کی تھی کہ چین کی جانب سے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ، جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر17ارب81 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای سے مزید ایک ارب ڈالر کی قسط موصول، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ رقم سے ادائیگیوں کے توازن میں استحکام آئے گا اور قرضے کی رقم سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

اسٹیٹ بینک کو چین سے رقم یوان کرنسی کی صورت میں موصول ہوئی، 15 ارب یوان کی مالیت 2.1 ارب ڈالر کے مساوی ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں