ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کراچی : محکمہ ایکسائز کو 8 دن میں دو کروڑ روپے سے زائد ٹیکس مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ ایکسائز سندھ نے روڈ چیکنگ مہم کے آٹھویں دن تک21 ہزار سے زائد گاڑیاں چیک کیں اس دوران دو کروڑ روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔

صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ کی ہدایت پر ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکسز کی وصولی کے لئے جاری روڈ چیکنگ مہم کے اٹھویں دن تک صوبے بھر میں مجموعی طور پر 21303 گاڑیاں چیک کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں 6347 حیدرآباد میں 5904 اور سکھر میں 2215 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ لاڑکانہ میں 3149 میرپور خاص میں 2537 اور شہید بےنظیر آباد میں 1151 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ روڈ چیکنگ مہم کے دوران اب تک مختلف وجوہات کی بناء پر1358گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں روڈ چیکنگ مہم کے دوران 1958 گاڑیوں کے کاغذات بھی ضبط کئے گئے۔ آٹھویں دن تک مجموعی طور پر تقریبا 2 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔

صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے درخواست ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے ٹیکسز جمع کروا دیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں