بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

ایکسائز پولیس نے بھنگ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ ایکسائز سندھ نے 600 کلو گرام بھنگ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ایکسائز پولیس سندھ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے روہڑی چیک پوسٹ پر مزدا نمبر ایل ای ایس -9975 سے بھنگ برآمد کر کے دو ملزمان کلیم اللہ اور محمد فہیم کو گرفتار کر لیا۔

محکمہ ایکسائز سندھ کے مطابق ملزمان 600 کلو گرام بھنگ کراچی اسمگل کرنا چاہتے تھے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے کامیاب کارروائی پر ایکسائز پولیس سندھ کے اہلکاروں کو مبارکباد دی۔

پاکستان میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ٹرک پکڑا گیا

یاد رہے کہ دو روز قبل ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس کوئٹہ نے افغانستان سے پاکستان چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی تھی۔

کسٹمز کے عملے نے ٹرک کو تحویل میں لے کر مکمل تلاشی کے دوران خصوصی خفیہ خانوں سے 20 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کی ایک ٹن چرس برآمد کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں