جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

فلم ‘ہومن جہاں’ کے ڈائریکٹر عاصم رضا کی خصوصی گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی فلمزاورویژن فیکٹری فلمزکی مشترکہ پیشکش ’’ہو من جہاں‘کے ڈائریکٹر عاصم رضا کا اے آر وائی نیوز ویب کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اپنی آنے والی فلم اور کاسٹ کے حوالے گفتگو کی۔

فلم میں تین اہم مرکزی کردار ہیں، جن میں شہریار منور، ماہرہ خان اور عدیل حسین شامل ہیں، ان کے ساتھ ساتھ بشری انصاری، سونیا جہاں، نمرا بچا، منور صدیقی، جمال شاہ اور ارشد محمود بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

فلم کی کہانی یونیورسٹی کے تین طلبہ کی زندگی پر مبنی ہے، جو اپنی مرضی سے اپنی زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

Ho Mann Jahaan

فلم میں مجموعی طور پر10گیت شامل ہیں، فلم کی موسیقی موسیقار فاخر محمود اور احتشام ملک نے ترتیب دی ہے، فلم یکم جنوری2016کو ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم یکم جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم  ’’ہو من جہاں‘کے ڈائریکٹر عاصم رضا سے ان کی آنے والی فلم کے حوالے چند اہم سوالات پوچھے گئے جو مندرجہ ذیل ہیں۔

سوال: آپ کی بحثیت ڈائریکٹر پہلی فلم ریلیز ہونے جارہی ہے فلم ہو من جہاں سے کیا سیکھا کیا پایا؟

جواب : میں ہمیشہ سے سوچتا تھا کہ ایک دن ایسی فلم بناوں گا،حقیقت میں ماضی کے تمام تر تجربات بھی ایسی فلم بنانے کے لئے ہی تھے، مجھے ہمیشہ سے موسیقی مائل کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ میں نے بہت سے میوزک ویڈیو ڈائریکٹ کرنے کا بھی لطف اُٹھایا۔

Ho Mann Jahaan

سوال: پاکستان میں فلم بناتے ہوئے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

جواب: فلم کے حوالے سے بہت سے لوگوں سے بات کی اور ان سب کے تجربات کے ذریعے محسوس کیا کہ پاکستان فلم بنانے کے حوالے سے سازگار نہیں ہے، لیکن میرا تجربہ کافی مختلف رہا اور میرے دوستوں کے سپورٹ کی بدولت بڑا متاثر کن تجربہ رہا، اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور تمام چیزیں صحیح سمت میں جارہی ہے۔

Ho Mann Jahaan

سوال: فلم ہو من جہاں میں آپ نے نوجوانوں سے متعلق مسائل کو اُجاگرکیا ، کیا پاکستان کے دوسرے مسائل پر بھی فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

جواب: یہ نہیں کہیں گے کہ میں نے نوجوانوں کے مسائل کو اجاگر کیا ہے، جی ہاں کسی بھی ترقی پسند ملک کی طرح، نوجوانوں کو بہت سے چیلنجوں کی طرف سے سامنا کرنا پڑتا ہے، اور وہ چیلنج کسی بھی عمر کے افراد کو پیش آ سکتا ہے۔ فلم ہو من جہاں بھی اسی طرح کی ایک مختصر کہانی ہے ، جو حقیقت پر مبنی ہے۔

Ho Mann Jahaan

سوال: فلم ہو من جہاں ریلیز ہونے جا رہی ہے ،آگے کے کیا پلان ہیں؟؟

جواب : میں اپنی فلم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہا ہوں، فلم بنانا ایک انتہائی دلچسپ کام ہے اور میں دیکھنا چاہوں گا کہ مستقبل میں کیا ہوتا ہے۔

Ho Mann Jahaan

سوال: جس طرح پاکستان اداکار بالی ووڈ جا کے کام کر رہے ہیں کیا اپنی آنے والی کسی فلم میں کسی بھارتی اداکار کو مدعو کرنا چاہیں گے ؟

جواب : میرے لئے اداکار کے کردار کی اہمیت ہے کسی بھی فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے، کوئی بھی کہیں جاسکتا ہے چاہئے بالی ووڈ ہو ، ہالی ووڈ ہو یا دنیا میں کہیں بھی ۔

سوال: فلم ہو من جہاں میں اداکار مائرہ خان کے علاوہ کسی کو کاسٹ کرنا ہوتا تو کس کو کرتے ؟

جواب : میں ہمیشہ سے جانتا تھا کہ مائرہ میری فلم کریں گی اگر مائرہ نہیں ہوتی تو منیزہ کا کردار بہت مشکل ہوجاتا۔

Ho Mann Jahaan

Comments

اہم ترین

مزید خبریں