پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

اگر 8 فروری کو انتخابات ہوئے تو لیڈنگ رول آصف زرداری کا ہوگا: رمیش کمار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے کہا ہے کہ اگر 8 فروری کو انتخابات ہوئے تو لیڈنگ رول آصف زرداری کا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ تھنک ٹینک کا حصہ رہا ہوں، پلان اے، بی اور سی ہوتا ہے۔

رمیش کمار کا کہنا تھا کہ اس وقت میں ن لیگ کا لیڈنگ رول  نہیں دیکھ رہا، اس وقت آصف زرداری اور بانی پی ٹی آئی کے ستارے اچھے ہیں اور اگر 8 فروری کو انتخابات ہوئے تو لیڈنگ رول آصف زرداری کا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات اور ستاروں کے اعتبار سے اس وقت کنگ میکر پیپلزپارٹی ہی ہے  آنے والے دنوں میں چیزیں آزادانہ طریقے سے چلنا شروع ہوجائینگی۔

رمیش کمار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حیدرآباد کی ایک نشست ہارے گی،کراچی میں بھی  ایم کیو ایم کو ڈاؤن دیکھ رہا ہوں، پیپلزپارٹی مصالحت اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کی بات کرتی ہے۔

رمیش کمار نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے جھگڑے کا فائدہ پیپلزپارٹی کو ہوگا، سندھ اور بلوچستان دونوں صوبوں میں جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں