جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مشتعل ہجوم سے خاتون کو باحفاظت نکالنے والی شہر بانو کی خصوصی گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب پولیس کی بہادر خاتوں افسر نے اچھرہ واقعے کے دوران عوامی غیض و غضب سے خاتون کو کس طرح بچایا تفصیلات سامنے آگئیں۔

لاہور پولیس کی ایس پی شہر بانو نے اے آر وائی نیوز سے خصوص گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اچھرہ کے واقعے کی اطلاع ون فائیو پر موصول ہوئی، مشتعل ہجوم سے خاتون کو باحفاظت نکالنا مشکل مرحلہ تھا۔

بہادر خاتون پولیس افسر کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ موجود اہلکاروں نے ہمت دکھائی اور مشتعل لوگوں کو قابو کرنے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ کال آئی کہ ایک خاتون نے نازیبا لباس پہنا ہوا ہے اور لوگوں نے انھیں گھیر لیا ہے، ہمارے لیے سب سے بڑا مسئلہ خاتون کی سیفٹی تھی۔

شہر بانو کا کہنا تھا کہ ہم لوگ جب دوکان میں موجود خاتون کو نکالنے گئے تو پیچھے سے لوگ بھی آنے لگے اور گاڑی کو مارنا شروع کردیا جبکہ وہ لوگ گاڑی کے اوپر چڑھ گئے۔

خاتون پولیس افسر نے کہا کہ جو لوگ اس لباس کے خلاف کارروائی کرنا چاہتے تھے جب انھیں اور خاتون کو آمنے سامنے بٹھایا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ خاتون کے لباس میں ایسی کوئی بات ہی نہیں ہے۔

ایس پی نے بتایا کہ خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی ایسی کوئی نیت نہیں تھی جیسا کہ لوگوں کو لگ رہی ہے۔ بعد ازاں ہم نے دنوں فریقوں سے تحریر لی کہ انھوں نے اس مسئلے کو حل کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں