جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

جم میں ورزش کرتے ہوئے کون سی احتیاط لازمی ہے؟ باڈی بلڈنگ کوچ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

انسانی صحت کیلئے ورزش کرنا بہت ضروری ہے، ورزش کرنے سے نہ صرف پٹھوں کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ یہ دماغی صحت کے لئے بھی بہت اہم ہے۔

ورزش کی افادیت اور اہمیت سے انکار کسی صورت نہیں کیا جاسکتا لیکن اگر ورزش کرتے ہوئے کچھ خاص باتوں کا دھیان نہ رکھا جائے تو یہی ورزش بہت بڑے نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں باڈی بلڈنگ کے انٹرنیشنل کوچ طارق ظفر نے جِم جاکر ورزش کرنے سے متعلق اہم مشورے دیئے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ویٹ لفٹنگ اور باڈی بلڈنگ سمیت متعدد ایکسر سائز ہیں جنہیں ہر انسان کو اپنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کرنا چاہیے۔

غلط ورزش سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپنی ضرورت اور طاقت سے زیادہ ویٹ اٹھانا یا غلط زاویے سے اٹھانا غلط طریقہ کار ہے ہمیشہ اپنے ٹرینر کے مشورے پر چلیں اور اس کی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔

طارق ظفر نے کہا کہ باڈی بلڈنگ کرتے ہوئے کبھی بھی شاٹ کٹ استعمال نہ کریں کیونکہ اگر بار کوئی انجری ہوگئی تو اس سے چھٹکارا پانا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارت میں ایک 23 سالہ نوجوان جم میں ورزش کرنے کے 3 گھنٹے بعد اچانک انتقال کرگیا۔

ماجد حسین شعیب جم میں ورزش کرنے کے بعد 8 بجے گھر واپس پہنچا تو رات 11 بجے اس کے سینے میں درد شروع ہوا جس کے بعد دل کو دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں