منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

غلاف کعبہ ، باب کعبہ اور روضہ رسول ﷺ کی چادر کی نمائش کا افتتاح

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: غلاف کعبہ، باب کعبہ اور روضہ رسول ﷺ کی چادر کی نمائش کا افتتاح کر دیا گیا، نمائش میں خانہ کعبہ کے دروازہ کے غلاف کے اندر لگے قرآنی نمونہ و دیگر نوادرات بھی رکھے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دی سینٹورس اور سعودی سفارتخانے کے تعاون سے غلاف کعبہ اور باب کعبہ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ، اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کے ڈیپٹی سفیر حبیب اللہ بخاری ، مسلم لیگ ن کے چیئرمین سینٹ میں قائد ایوان سینٹر راجہ ظفر الحق اور دی سینٹورس اور سردار گروپ آف کمپنیز کے صدر تنویر الیاس نے غلاف کعبہ اور باب کعبہ کی نمائش کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر سعودی عرب کے قائمقام سفیر حبیب اللہ البخاری نے خانہ کعبہ کے اندر رکھے گئے نادر اسلامی نوادرات اور خانہ کعبہ کے دروازے کے غلاف و دیگر کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ مولانا ابوبکر نے ترجمانی کے فرائض سرانجام دیئے۔

اس موقع پر راجہ ظفر الحق نے نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دوستی کے لازوال رشتے سے بندھے ہوئے ہیں اور سعودی عرب کی جانب سے پہلی مرتبہ پاکستانی بھائیوں کیلئے غلاف کعبہ اور باب کعبہ کے پردہ کے لیئے دیدار کا اہتمام کیا گیا ہے، جس پر سعودی حکمرانوں کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے کا۔

راجہ ظفر الحق نے کہا کہ جو نوادرات نمائش میں رکھی گئی ہیں ان کی زیارت حجاج کرام کو حج میں بھی نصیب نہیں ہوتی۔

نمائش دس روز تک جاری رہے گا، نمائش میں جو غلاف کعبہ رکھا گیا ہے، وہ 20 میٹر طویل اور 6 میٹر چوڑا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خصوصی حکم پر غلاف کعبہ پردہ باب الکعبہ خانہ کعبہ کے دروازے کی نئی اور پرانی کنجیاں، غلاف روضہ رسولؐ سمیت ڈیڑھ سو سے زائد مقدس اسلامی تبرکات پاکستان پہنچائی گئیں ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں