جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سعودی عرب کے89ویں قومی دن پر شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری کے زیر اہتمام نمائش

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن کے موقع پر شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری کے زیر اہتمام تاریخی قومی نمائش کا انعقاد کیا گیا، نمائش میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نایاب تصاویر نے زائرین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز سے جاری یہ نمائش نمائش پیرکی شام تک ریاض پارک، العرب مرکز،الحمرا مال اورالسلام مال میں جاری رہے گی۔نمائش میں 50 سے زیادہ نادر تصاویر پہلی بار پیش کی گئیں۔

عرب خبر رسا ں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ تصاویر سعودی تاریخ کے مختلف مراحل کی دستاویزات اور ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق ان تصاویر میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی نادر تصاویر کا مجموعہ ، مملکت کے مختلف علاقوں سے محققین ، فوٹو گرافروں اور عام شہریوں ،مسافروں اور زائرین ،حجاج اور معتمرین کی لی گئی تصاویر شامل ہیں۔

ان تصاویر میں سعودی عرب کی تاریخ، ثقافت، کلچر، تہذیب وتمدن اور تعمیرو ترقی کی عکاسی کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں