اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

آئندہ بجٹ میں تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہونے جارہا ہے؟ سرکاری ملازمین کے لئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ہونے والے اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی۔

وفاقی حکومت متعدد معاشی چیلنجوں کے درمیان مالی سال 2024-25 کے لیے اپنے پہلے بجٹ کا اعلان جون میں کرنے جارہی ہے۔

تمام وفاقی اور صوبائی سرکاری ملازمین ہر سال بجٹ کے اعلان کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں کیونکہ حکومت کی جانب سے مہنگائی سمیت مختلف عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

جیسا کہ حکومت افراط زر کو کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، اس کا مقصد ستمبر 2025 تک اسے 5 سے 7 فیصد کے ہدف کی حد تک لانا ہے۔

مہنگائی کی شرح 23.1 فیصد سے کم ہو کر 20.7 فیصد رہ گئی جبکہ اسی مدت میں بنیادی افراط زر فروری میں 18.1 فیصد سے نمایاں طور پر 15.7 فیصد تک گر گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا خیال ہے کہ افراط زر کی شرح نیچے کی طرف جاری رہے گی۔

وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجٹ میں اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کرتی تھیں۔

آئندہ بجٹ 2024-25 میں حکومتوں کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا اعلان متوقع ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ حکومتیں وزارت خزانہ کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد کریں گی۔

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں