ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

یوٹیلٹی اسٹورز میں اوپن مارکیٹ سے مہنگی اشیا فروخت ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیائے خور ونوش اوپن مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے اس حوالے سے دستاویز سامنے آگئی ہیں۔

یوٹیلٹی اسٹورز کا قیام اسی لیے عمل میں لایا گیا تھا کہ یہاں عوام الناس کو اوپن مارکیٹ سے کم قیمت پر اشیائے خورو نوش فروخت کی جائیں۔ ہر حکومت اس حوالے سے یوٹیلٹی اسٹورز کو بھاری سبسڈی بھی دیتی ہے تاہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز میں دالیں اوپن مارکیٹ سے مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں۔

اس حوالے سے ایک دستاویز سامنے آئی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر دال چنا، مسور، سفید چنا اور دیگر اشیا عام مارکیٹ سے مہنگئی فروخت کی جا رہی ہیں۔

دستاویز کے مطابق یوٹیلٹی اسٹور پر سفید چنا اوپن مارکیٹ سے 13.64 روپے فی کلو مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں سفید چنے کی فی کلو قیمت 381 روپے 36 پیسے ہے جب کہ یوٹیلٹی اسٹور پر یہی سفید چنا فی کلو 395 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح دال چنا بھی اوپن مارکیٹ سے 3.79 روپے فی کلو مہنگی مل رہی ہے۔ عام مارکیٹ میں دال چنا فی کلو قیمت 251.21 روپے فی کلو ہے جب کہ یوٹیلٹی اسٹور پر یہی دال 255 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے۔

دال مسور بھی اوپن مارکیٹ سے مہنگی فروخت کی جا رہی ہے۔ باہر مارکیٹ میں اس دال کی قیمت 283.64 روپے مقرر ہے جب کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر دال مسور 285 میں عوام الناس کو فروخت کی جا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں