اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

مہنگے حج پیکج لینے والے عازمین کیلیے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پرائیوٹ حج اسکیم کے تحت مہنگے پیکج پر جانے والے عازمین کی چھان بین کیلیے سرکلر جاری کر دیا گیا۔

30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کر دیا گیا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق ان عازمین کے نام فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بھجوائیں گے۔

جاری سرکلر کے مطابق بھاری حج پیکج لینے والوں کے نام کلیئرنس کیلیے سکیورٹی ایجنسیز کو بھجوائے جائیں گے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سے حج کوٹہ بڑھانے کی اپیل

ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ ایف بی آر متعلقہ عازمین کے اثاثوں اور ٹیکس کی چھان بین کرے گا جبکہ ایجنسیاں متعلقہ عازمین کے کریمنل اور دیگر ریکارڈز کا جائزہ لیں گی، کلیئرنس کے بعد 30 لاکھ روپے سے زائد پیکج والے کو حج پر جانے کی اجازت ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق 30 لاکھ روپے سے زائد پیکج والی کمپنیاں حج پیکج کی تفصیلات فراہم کریں گی، کمپنیوں کے مہنگے حج اخراجات اور پیکج کی منظوری وزارت مذہبی امور دے گی۔

وزارت مذہبی امور نے اس سلسلے میں محمد حکیم خٹک کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔

گزشتہ روز ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا تھا کہ محدود نشستوں پر سرکاری حج کیلیے 84 ہزار 620 درخواستیں موصول ہوئیں، تعداد مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی روکنے کا اعلان کیا جائے گا۔

مناسک حج کی لازمی تربیت کا شیڈول پاک حج موبائل ایپ پر جاری کیا گیا جبکہ کل (یعنی آج سے) حج تربیتی نشستوں کا آغاز کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ عازمین حج کو کم از کم 2 سیشنز میں تربیت حاصل کرنا لازمی ہے، سمندر پار پاکستانی حج پرواز سے قبل حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے۔

عازمین حج اپنی نزدیکی تحصیل میں حج تربیت میں شامل ہوں اور رہنمائی کیلیے ہیلپ لائنز یا متعلقہ حاجی کیمپ سے رابطہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں