جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

مہنگے پٹرول نے گدھوں کی قدر وقیمت بڑھا دی!

اشتہار

حیرت انگیز

پترول کی قیمتیں ہیں کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہیں اور ان کی پرواز بلند سے بلند تر ہوتی جا رہی ہے لیکن پٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے گدھوں کی قدر وقیمت بڑھا دی۔

پٹرول عالمی سطح پر مہنگا کبھی سستا ہوتا ہے لیکن کئی ممالک کے عوام کو مہنگائی کا خمیازہ تو بھگتنا پڑتا ہے مگر سستا ہو تو اس سے حکومتیں اپنے عوام کو فیضیاب نہیں ہونے دیتیں۔ پٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے لوگوں کے سفری ذرائع استعمال کرنے کے لیے زمانہ قدیم کی یاد تازہ کر دی ہے اور گدھوں کی قدر وقیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی جنگ زدہ ملک سوڈان میں پٹرول مہنگا ہونے پر وہاں کے شہریوں نے اس کا حل گدھوں پر سفر کرنے میں ڈھونڈا۔ یوں گدھے کی قدر تو بڑھی مگر ساتھ ہی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق سوڈان میں سوڈان میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور کئی پمپس پر ایندھن دستیاب نہ ہونے پر لوگوں نے سفر کے لیے گدھا گاڑیوں سے ناطہ جوڑ لیا ہے۔

تاہم گدھوں کی بڑھتی مانگ کے پیش نظر اب گدھوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس نے لوگوں کی فکر میں اضافہ کر دیا ہے۔

 سوڈان گزشتہ ایک سال سے خانہ جنگی کا شکار ہے جہاں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ملک میں خوراک اور ایندھن کی قلت کا بھی سامنا ہے اسی دوران وہاں قلیل مدت میں ایندھن کی قیمت 20 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو بڑھ کر فی لیٹر تقریباً 20 ڈالر سے زائد ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی گزشتہ دو ماہ کے دوران چار بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں