کراچی:شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں 30 سیکنڈ کے اندر چوری کی انوکھی واردات ہوئی، موٹر سائیکل سوار چور بنگلے کے باہر سے مہنگے پودے لے اُڑے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں چوری کی انوکھی واردات دیکھنے میں آئی جہاں موٹر سائیکل سوار چور بنگلے کے باہر سے مہنگے پودے لے اُڑے، مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ پودوں کی مارکیٹ میں قیمت 50 ہزار روپے ہے، چوری کا واقعہ گزشتہ روز ڈیفنس فیس 6 کے علاقے میں پیش آیا.
اے آر وانی نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 ملزمان موٹر سائیکل پر بنگلے کے باہر پہنچے، ایک چور اتر کر بنگلے کے باہر نرسری میں جارہا ہے، ملزم نے گملے میں لگے پودے کو جڑ سے نکالا اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگیا۔
مزید پڑھیں: کراچی میں انوکھی چوری، چور گھر سے مہنگا طوطا لے اڑا
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں پ طوطے ودیگر نایاب پرندوں کی چوری کی وارداتیں ہوئی ہیں، گلبرگ کے علاقے میں چور نے گھر کی دیوار پھلانگی تھی اور مہنگا طوطا لے اُڑے تھے۔