تازہ ترین

دماغی بیماریوں کا آسان علاج دریافت

ایڈن برگ: اسکاٹ لینڈ کے طبی ماہرین نے مختلف دماغی بیماریوں کا آسان علاج دریافت کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے ماہرین نے مختلف اقسام کی ذہنی بیماریوں کو دور کرنے اور ان کا طریقہ علاج دریافت کرنے کے لیے تحقیق کی جس کے دوران ایک نیا طریقہ علاج دریافت ہوا۔

تحقیق میں 498 ایسے افراد کو شامل کیا گیا جن کی مختلف عمریں تھیں، ان میں بزرگ مرد و خواتین بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں: غیر شادی شدہ افراد بھولنے کی بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں، تحقیق

ماہرین کے مطابق تحقیق میں شامل ہونے والے افراد کی ذہنی صلاحیت کو جانچنے کے لیے انہیں مختلف پزل گیمز دیے جن میں ناموں کو جوڑنا، رنگ ملانا اور شہروں کے نام تلاش کرنا تھے۔

یونیورسٹی آف ایڈن برگ کے پروفیسر اور دماغ کے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ حیران کُن طور پر جن لوگوں نے پزل گیمز میں حصہ لیا اُن کی کارکردگی بہتر ہوئی اور انہیں چیزیں یاد بھی رہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب ہم نے مذکورہ افراد کو گیمز فراہم کیے تو انہیں نہ صرف اپنا ٹارگٹ یاد رہا بلکہ انہوں نے گیم کو حل بھی کیا، ایسے بھی مریض تھے جن کی عمر کی وجہ سے یادداشت بالکل جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کو گیمز کھیلنے سے کیوں نہ روکیں؟ ماہرین نے وجہ بتادی

محقق کا کہنا تھا کہ ہم نے اگلے مرحلے میں ان افراد سے ماضی سے متعلق سوالات کیے تو انہوں نے بالکل درست جواب دیا بلکہ اُن لوگوں نے ایسی بھی باتیں دہرائیں جو گھر والے نہیں جانتے تھے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اگر روزانہ بچوں اور بزرگوں کے ساتھ اس طرح کے گیمز کھیلے جائیں تو اُن کا حافظہ نہ صرف مضبوط رہے گا بلکہ انہیں دماغی بیماریاں لگنے کا امکان بھی کم ہوجائے گا۔

Comments

- Advertisement -