جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

برطانیہ میں سماجی فاصلے اور ماسک کے بغیر تقریب کا تجرباتی انعقاد

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی حکام نے کرونا وبا پر کنٹرول پاتے ہی لیور پول میں بغیر احتیاطی تدابیر ہزاروں افراد پر مشتمل تقریب منعقد کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے علاقے لیورپول میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تین ہزار پر مشتمل افراد شریک تھے۔

حکام کی جانب سے یہ پارٹی تجرباتی طور پر منعقد کی گئی تھی جس کے شرکا نے نہ ہی ماسک پہنا ہوا تھا اور نہ سماجی فاصلہ بنایا ہوا تھا۔

- Advertisement -

تقریب میں شریک افراد کا 24 گھنٹے کے اندر اندر کرونا ٹیسٹ کروایا گیا ہے جس کے نتائج منفی موصول ہونے کی صورت میں پانچ روز میں دوبارہ ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

برطانوی حکام نے کہا کہ اگر کسی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تو اسے خود کو گھر میں قرنطینہ کرنا ہوگا البتہ کسی کی رپورٹ مثبت آنے کی توقع نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں