اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پھلوں کے چھلکوں پر تجربہ، ماہرین کو بڑی کامیابی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سنگاپور سٹی : سنگاپورین کمپنی نے پھلوں کے چھلکوں سے زخم کی جراثیم کش پٹیاں بنانے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی نے پھلوں کے چھلکوں سے جراثیم کش پٹیاں تیار کرنے کے کامیاب تجربے کے بعد مشہور پھل ڈوریان کے چھلکے سے ہائیڈرو جیل تیار کرلیے ہیں۔

سائنسدانوں نے اس کا چھلکا خشک کرکے سیلیولوز کے پاؤڈر میں تبدیل کیا اور فریج میں رکھ دیا، اگلے مرحلے اس میں گلیسرول ملاکر نرم ہائیڈروجل میں ڈھل دیا۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائیڈروجل پانی سے بھرے نرم پھائے ہوتے ہیں اور طب میں بڑے پیمانے پر استعمال ہورہے ہیں۔

ڈوریان پھل سنگاپور میں بڑی پیمانے پر کھایا جاتا ہے جس کے چھلکے بڑے پیمانے پر جمع ہوتے ہیں، اب ان چھلکوں اور سوئے پھلیوں کے چھلکوں سے طبی پٹیاں (بینڈیج) تیار کی جارہی ہیں۔

نانیانگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے پروفسر ولیم کا کہنا ہے کہ ڈیوریان اینٹی بایوٹکس پٹیاں، روایتی پٹیوں کے مقابلے میں زخم کے اطراف کو ٹھنڈا اور نم رکھتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں