پشاور : ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کا کہنا ہے کہ منکی پاکس سے شرح اموات 3.6 سے 10.6 فیصد تک ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈبلیوایچ او کے مطابق منکی پاکس میں شرح اموات 3.6 سے 10.6 فیصد تک ہے۔
ڈاکٹرارشادروغانی کا کہنا تھا کہ اس وائرس سے متاثرہ شخص خود کو آئسولیٹ کرے، متاثرہ شخص کو 21 روز تک دوسرے لوگوں سے نہیں ملنا چاہیے۔
انھوں نے بتایا کہ پولیس سروسز اسپتال کے آئسولیشن وارڈکو منکی پاکس کےمریضوں کیلئےمختص کردیا، ضرورت کےمطابق وارڈمیں بیڈزکی تعدادبڑھائی جائےگی.
خیال رہے خیبرپختونخوا میں رواں ہفتے اس وائرس کےایک کیس کی تصدیق ہوئی، تاہم مردان سےتعلق رکھنےوالامریض غائب ہوگیا۔
ڈی ایچ او مردان ڈاکٹرجاویداقبال کا کہنا ہے میڈیکل ٹیم مریض کےگھرپہنچی تووہاں تالا لگا ہواتھا اور مریض کا آبائی علاقے دیرمیں بھی گھربند ہے، متاثرہ شخص خلیجی ملک سےآیا تھا۔
ڈائریکٹرپبلک ہیلتھ کے پی ارشاد روغانی نے کہا تھا کہ صوبےمیں اب تک اس وائرس کےتین کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، ایک کیس دوہزاربائیس اوردوسرا دوہزار تیئیس میں سامنے آیاتھا۔