ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

کراچی میں فروخت کی جانے والی دواؤں سے متعلق انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی میں غیر قانونی طور پر ممنوعہ اور زائد المعیاد دواؤں کی خرید و فروخت میں ملوث کمپنی پکڑی گئی۔

ایف آئی اے نے ڈیفنس بدر کمرشل سے زائد المعیار دوائیں دوبارہ پیک کر کے فروخت کرنے والے ملزم شہزاد آفتاب کو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران ڈرگ انسپیکشن ٹیمیں بھی موجود تھیں۔

حکام نے بتایا کہ بھاری مقدار میں برآمد زائد المعیاد دواؤں کو نئی پیکنگ میں دوبارہ سپلائی کیا جا رہا تھا، برآمد دواؤں میں جلدی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

ایف آئی اے نے بتایا کہ کمپنی کے دفتر سے ممنوعہ دوائیں بھی ملیں جنہیں تحویل میں لے لیا گیا، ملزم زائد المعیاد دواؤں کو نئی پیکنگ اور ایکسپائری تاریخ لگا کر دوبارہ فروخت کر دیتا تھا۔

تمام دواؤں کے سیمپل لے کر لیبارٹری بھیج دیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں