اسلام آباد : پی آئی اے ترجمان نے کابل آپریشن سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ چارٹر پروازیں آپریٹ کرنے کیلئے اجازت نامے طلب کرلیے، پروازوں کی روانگی کیلئے کچھ انتظامات کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے کابل آپریشن سے متعلق ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کابل کی عمومی پروازوں کے خواہشمند ہیں ابھی اس میں کچھ وقت ہے، کابل میں موجود چند اداروں نے پی آئی اے سے رابطہ کیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ کابل کے لئے چارٹر پروازیں آپریٹ کی جائیں ، چارٹرپروازیں آپریٹ کرنےکیلئےاجازت نامےطلب کرلیے، پروازوں کی روانگی کیلئے کچھ انتظامات کی ضرورت ہے، ضروری انتظامات ابھی تک مکمل نہیں ہوئے۔
گذشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل ایئرپورٹ پر کمرشل پروازوں کی بحالی کے بعد پی آئی اے نے مسافروں کو سہولت فراہم کرتے ہوئے کابل کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اےکی پرواز پیر 13 ستمبر کو صبح 7 بجکر 30 منٹ پر کابل روانہ ہو گی، جس کے لیے افغان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اےکو لینڈنگ کی اجازت دیدی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نےکابل فلائٹ آپریشن کیلئے تیاری مکمل کر لی ہے، اس آپریشن میں پی آئی اے ایئربس320 طیارے استعمال کرے گی ۔