جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

پی ایس ایل کے براڈکاسٹ رائٹس کی فروخت پر وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کےبراڈکاسٹ رائٹس کی فروخت پر وضاحت جاری کر دی۔

پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق پی ایس ایل ٹی وی کے براڈکاسٹ رائٹس برائے 2022-2023 ‏کے فروخت کے لیے یکم دسمبر 2021 کو دو معروف اخبارات میں ٹینڈر دیا گیا ۔ اس اشتہار میں ‏ٹینڈر جمع کروانے کی آخری تاریخ 23 دسمبر درج تھی۔ جہاں دہندگان کو دو سال (2022 اور 2023) ‏کی مدت کے لیے اپنی مجموعی پیشکش جمع کروانا ضروری تھا۔
‏•‏ اس سلسلے میں انٹرنیشنل میڈیا کارپوریشن پرائیوٹ لمیٹڈ (جیو انٹرٹینمنٹ کی بنیادی ‏کمپنی)اور اے آر وائے کیمونیکشنز پرائیوٹ لمیٹڈ (اے آر وائے) اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن ‏لمیٹڈ (پی ٹی وی سی) نے بڈز جمع کروائیں۔
‏•‏ پی سی بی کی جانب سے مقررہ ریزرو قیمت کے اعلان سے کچھ دیر پہلے آئی ایم سی ‏کے نمائندے نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی سےاستفسار کیا کہ پی ٹی وی سی نے ‏بحیثیت ریاستی براڈکاسٹرکیسے اے آر وائی کے ساتھ خود سے کنسوریشم بنالیا ہے، جس پر پی ‏سی بی نے یہ استفسار براہ راست پی ٹی وی سی سے کرنے کا مشورہ دیا۔
‏•‏ بولی لگانے والوں سے پوچھا گیا کہ آیا پی سی بی کی جانب سے ریزرو پرائس کا اعلان ‏کرنے اور پھر مہر بند مالیاتی پیشکش کو کھولنے سے پہلے مزید کوئی خدشات یا اعتراضات ہیں؟ ‏مزید تشویش کا اظہار نہ کیا گیا اور دونوں بولی دہندگان نے اس عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق ‏کیا۔
‏•‏ جس کے بعد، پی سی بی نے دونوں بولی دہندگان کی موجودگی میں دو سال کے لیے 3.584 ‏بلین کی ریزرو قیمت کا اعلان کیا۔
‏•‏ اس سے پہلے کہ مالیاتی پیشکش کھولی جاتی اے آر وائی/ پی ٹی وی سی کے نمائندے ‏نے کہا کہ دستاویز کی صورت میں جمع کروائی گئی ان کی مالیاتی پیشکش ایک سال کے لیے تھی ‏اور درخواست کی کہ اس قیمت کو دوگنا سمجھا جائے۔ پی سی بی نے اے آر وائی/پی ٹی وی ‏سی کے نمائندے کو مطلع کیا کہ مہر بند مالیاتی پیشکش کی دستاویز میں ترمیم کے لیے اس ‏زبانی درخواست پرعمل نہیں کیا جا سکتا۔ لہٰذا یہ درخواست مسترد کر دی گئی اور اس فیصلے کو ‏بولی دہندگان نے قبول کر لیا۔
‏•‏ بولی دہندگان کی مالی پیشکش کو کھولا گیا اور درج ذیل انکشافات کیے گئے: ‏
‏•‏ آئی ایم سی کی جانب سے حقوق کے لیے مجموعی فیس : 3360000000: ؛ اے آر وائی/ ‏پی ٹی وی سی کی جانب سے حقوق کے لیے مجموعی فیس: 2108786786 روپے ‏
‏•‏ ‏ کوئی بھی بولی پی سی بی کی جانب سے مقررہ ریزریو قیمت کی نہ تھی
‏•‏ لہٰذا پہلے سے طے شدہ عمل کے مطابق، دونوں بولی دہندگان کو ایک گھنٹے کے مقررہ ‏وقت میں نظر ثانی شدہ مہر بند مالی پیشکش جمع کر کے ریزرو قیمت کو پورا کرنے یا اس سے ‏تجاوز کرنے کا ایک اور موقع فراہم کیا گیا۔ جس کے بعد، پی سی بی نظرثانی شدہ مالیاتی پیشکش ‏کو کھولے گا اور سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو حقوق فروخت کردے گا۔
‏•‏ نظرثانی شدہ مالیاتی پیشکش دونوں بولی دہندگان کی موجودگی میں کھولی گئیں اور دونوں ‏نے ریزرو قیمت کو درج ذیل حد سے تجاوز کیا:‏
‏•‏ آئی ایم سی کی جانب سے حقوق کے لیے مجموعی فیس : 3740000000: ؛ اے آر وائی/ ‏پی ٹی وی سی کی جانب سے حقوق کے لیے مجموعی فیس: 4350786786 روپے جمع کروائی ‏گئی
‏•‏ اس کے بعد پی سی بی بڈ کمیٹی نے اے آر وائے/پی ٹی وی سی کو حقوق دینے کی ‏سفارش کی۔
‏•‏ پی ایس ایل ٹی وی کے براڈکاسٹ رائٹس برائے 2022-2023 کے فروخت کے لیےبڈ ‏ایولویشن رپورٹ پی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
‏•‏ بڈ دستاویز میں مقررہ طریقہ کار پر ہر موقع پر مکمل عمل کیا گیا۔
‏•‏ بولی کے بعد کے خدشات اور اعتراضات اٹھانے کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم، پی سی بی ‏کی کمیٹی برائے شکایات کا ازالہ، کی صورت میں موجود ہے۔ پی سی بی کی اس کمیٹی کو آج ‏تک بولی لگانے والے کسی بھی ادارے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں