کویت سٹی : کویت کی میناء الاحمدی ریفائنری میں زور دار دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست کویت کی آئل ریفائنری میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، حادثے میں کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
عینی شاہدین اور سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل ریفائنری میں دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، جس کے بعد دھواں اور آگ کے شعلے بلند ہوتے نظر آئے۔
حکام نے عمارت کے متاثرہ حصے اور اس کو جانے والی تمام تیل کی پائپوں کو سیل کر دیا گیا ہے جب کہ آگ بجھانے کے لئے فائر فائٹنگ عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔