جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دھماکا

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا ہے اور 12 کارکن اس میں پھنسے ہوئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کوئٹہ کی نمائندہ عطیہ اکرم کے مطابق بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کی وجہ سے دھماکا ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شب پیش آیا ہے۔

پی ٹی ایم اے اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں جب کہ امدادی کارروائیوں کے دوران گیس کی وجہ سے 2 ریسکیو اہلکار بیہوش ہو چکے ہیں۔

- Advertisement -

تاہم 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود وہاں ریسکیو آپریشن مکمل نہیں ہو سکا ہے اور 12 کارکن کان کے اندر پھنسے ہوئے ہیں

اس حوالے سے چیف انسپکٹر مائنز کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کان میں دھماکا گیس بھرنے کی وجہ سے ہوا۔ دھماکے کے بعد کان کا راستہ مکمل بند ہو چکا تھا جو کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد جزوی طور پر بحال کیا گیا ہے۔

ڈپی ڈائریکٹر ریسکیو کا کہنا ہے کہ کانکن تقریباً 4200 فٹ کی گہرائی میں موجود ہیں۔ کان کے اندر بجلی کی کیبلز کٹ چکی ہیں، جنہیں دوبارہ بچھایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان اور کے پی میں اس سے قبل بھی کوئلے کی کانوں میں دھماکوں کے کئی واقعات ہوچکے ہیں اور ان واقعات میں کئی کانکن جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں