منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

گیس لیکیج سے گھر میں دھماکا، ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد کے علاقے پٹھان کالونی میں گیس لیکیج سے گھر میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے ناصر حسن خان کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پٹھان کالونی کی یونین کونسل 8 میں پیش آیا۔ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری روی کے گھر میں گیس لیکیج کے باعث پورے گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے 3 خواتین اور ایک مرد ہلاک جب کہ بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب علاقے میں بجلی نہیں تھی اور جنریٹر چلایا گیا تھا جس سے گیس لیکیج ہونے کے باعث دھماکا ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا گھر آگ کی لپیٹ میں آگیا اور کسی کو بھی باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا۔

- Advertisement -

آگ لگنے کے نتیجے میں گھر میں موجود خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں کراچی سول اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 4 آج دم توڑ گئے ان کی میتیں علاقے میں پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں ساوتری، اوشا، انیتا اور ایک مرد شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں