بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا فاطمہ جناح روڈ پر پولیس موبائل کے قریب ہوا جس کے بعد جائے دھماکا پر آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔

پولیس کی بھاری نفری نے جائے دھماکا کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

مشیراطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور دھماکے کےمقام پرآگ لگی ہوئی ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق دھماکے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس کی نفری بھی اسپتال پہنچ چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں