اشتہار

گھر میں منشیات کی تیاری کے دوران دھماکے سے 2 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

اپنے گھر میں منشیات تیار کرتے ہوئے دو افراد دھماکے سے ہلاک ہوگئے، واقعہ 24 فروری کی رات کو پیش آیا۔

بھارتی دارلحکومت نئی دہلی کے علاقے براڑی میں واقع ایک گھر سے 24 فروری کی رات کو زوردار دھماکے کی آواز آئی۔ دھماکے میں دو افراد بری طرح جھلس گئے جو کہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

دونوں ہلاک شدگان افراد کی شناخت نائیجیریا کے شہری کے طور پر کی گئی ہے جبکہ اس واقعہ نے اطراف کے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع ابلاغ کے مطابق نائیجیرین نژاد 4 شہری 10 فروری کو مغربی کمل وہار میں کرائے کے مکان میں رہنے آئے تھے جبکہ دو خواتین کرسٹن اور کمباری بھی ان کے ساتھ تھیں۔

رات کے وقت یہ نائجیرین باشندے گھر میں کسی منشیات کی تیاری میں مصروف تھے۔ کسی خطرناک کیمیکل کے استعمال کے باعث گھر میں دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی جس کی لپیٹ میں و لوگ آئے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ نہ تو محلے کے لوگوں نے اور نہ ہی ان نائیجرین شہریوں نے پولیس کو فون اس واقعے کی اطلاع دی۔ زخمی افراد کو ان کے ساتھی ایک شناسا کے گھر لے گئے لیکن حالت بگڑنے پر انھیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

پولیس نے دونوں زخمیوں کی موت کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ ایک واقف کار کے ذریعے ان نائیجیریائی شہریوں نے مغربی کمل وہار میں ایک سنسان جگہ پر مکان کرائے پر لیا تھا۔

تفتیش کے دوران پولیس کو یہ بھی معلوم ہوا کہ حادثے کے وقت مرنے والے اور اس کے دوست نشے کا کوئی سامان بنا رہے تھے جس میں کیمیکل ملاتے ہوئے دھماکہ ہوا۔

تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ دونوں جاں بحق ہونے والے افراد کے ویزے کی مدت گزشتہ سال دسمبر میں ہی ختم ہوگئی تھی تاہم وہ پھر بھی ملک میں موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں