بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

نوشکی اور پنجگور میں دھماکے، فائرنگ کی آوازیں

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان کے اضلاع نوشکی اور پنجگور میں دھماکوں کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی جارہی ہیں۔

صوبائی وزیراطلاعات بشریٰ رند نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر جانی نقصان اور دھماکوں کی نوعیت کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

بشریٰ رند نے کہا کہ نوشکی بازار مینگل روڈ پر واقع ایف سی ہیڈکوارٹر کے گیٹ نمبر 2 کے باہر زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اطراف کی سرکاری عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سول اسپتال کو بھی نقصان پہنچا۔

- Advertisement -

وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ رات کے وقت بازار بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کا رش نہیں تھا، دہشت گردوں اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور تاریکی ہونے کہ وجہ سے حتمی طور پر صورتحال سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عبدالقدوش بزنجوں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واضح ہدایت کی ہے کہ دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پنجگور میں گھوڑا چوک کےقریب دھماکا ہوا جس کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں