کرم ایجنسی : پاک فوج نے پاراچنار میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے پاراچنار میں بڑی دہشتگردی کی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی، 25 مارچ کوبارود سے بھری گاڑی کا الرٹ جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد قانون نافذ کرنےوالے ادارے گاڑی کی تلاش میں تھے.
تاہم11 مئی کو سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بارود سے بھری گاڑی خرلاچی کے مقام پر پکڑی گئی دہشت گردپاراچنار میں بارود سے بھری گاڑی ٹکرانا چاہتے تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حملہ پاراچنار یا اس کے گردونواح میں شہری اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر کیا جانا تھا۔
مزید پڑھیں : پارہ چنار دھماکا‘ 24 افراد شہید‘ متعدد زخمی
یاد رہے رواں سال مارچ میں پارہ چنار کے علاقے نور مارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وفاق کے زیر انتظام فاٹا کرم ایجنسی کا صدر مقام پارہ چنار جو پشاور سے 80 میل کے فاصلے پر مغرب کی طرف کوہ سفید کے دامن میں واقع ہے۔ یہاں سے درہ پیوار سے ہو کر افغانستان کو راستہ جاتا ہے۔