ہفتہ, مارچ 29, 2025
اشتہار

سبی میں موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد کا دھماکا

اشتہار

حیرت انگیز

سبی میں جناح روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سبی کے جناح روڈ پر ہونے والے بارود مواد کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔

سبی جناح روڈ پر پی ٹی آئی کی ریلی گزرنے کے وقت زور دار دھماکہ ہوا دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بم کی وجہ سے ہوا۔

جاں بحق افراد میں حماد. عبد الواسع۔ محمد رفیق اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نجی بینک کے قریب موٹر سائیکل کھڑی تھی جس میں زور دھماکا ہوا ہے جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں