جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بورڈنگ پاس استعمال کریں اور پائیں ۔۔۔۔۔۔۔ بڑا اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: چھ ماہ تک جاری رہنے والے دنیا کے سب سے بڑی تجارتی میلے ‘ایکسپو دبئی’ کے لئے امارات اپنے تمام متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کے لئے مزید آفرز فراہم کررہا ہے۔

دبئی اس موسم سرما میں وہ جگہ ہے جہاں ایکسپو دو ہزار بیس سمیت عالمی معیار کی ثقافتی اور کھیلوں کے ایونٹس منعقد ہونے کا ایک دلچسپ کلینڈر بھرا پڑا ہے، ان لمحات سے لطف اندوز ہونے کے لئے اماراتی حکام نے پرکشش مراعات کا اعلان کررکھا ہے۔

اسی تناظر میں ایمریٹس نے سیاحوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنے بورڈنگ کارڈ دکھا کر دبئی فریم تک مفت رسائی حاصل کرسکتے ہیں، اس سہولت کو مفت ایمریٹس ایکسپو ڈے پاس کا نام دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مفت ایمریٹس ایکسپو ڈے پاس کے تحت متحدہ عرب امارات میں ایمریٹس کے صارفین کسی بھی وقت ایکسپو دوہزار بیس میگا ایونٹ کے دوران ایئر لائن سے بک ہونے والی ہر فلائٹ ٹکٹ کے لئے ایمریٹس ایکسپو ڈے پاس حاصل کرنے کے اہل ہونگے۔

یہی نہیں ایمریٹس نے اپنے مسافروں کے سفر کے لئے ہر مرحلے پر حفاظتی اقدامات کا ایک جامع سیٹ متعارف کرایا ہے، حال ہی میں ایئر لائن نے کنٹیکٹ لیس ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی ہے اور اس کی ڈیجیٹل تصدیق کی صلاحیتوں کو بڑھایا ہے تاکہ اپنے صارفین کو اس موسم گرما میں آئی اے ٹی اے ٹریول پاس کو استعمال کرنے کے مزید مواقع فراہم کئے جائیں۔حکام کا کہنا ہے کہ امارات کا بورڈنگ پاس صارفین کو قابل بناتا ہے کہ وہ دبئی اور متحدہ عرب امارات میں 500 سے زائد ریٹیل ، ڈائننگ اور تفریحی مقامات پر پُرکشش چھوٹ اور فوائد سے لطف اندوز ہوں۔

دوسری جانب ایکسپو حکام کا کہنا ہے کہ وہ سیاح جن کی عمر اٹھارہ سال سے زائد ہیں وہ کووڈ نائنٹین کے خلاف مکمل طور پر ویکسی نیٹڈ ہونے چاہیں اور نان ویکسی نیٹڈ سیاحوں کو بہتر گھنٹوں کے اندر منفی پی سی آر ٹیسٹ دکھانا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں