اسلام آباد : چیئرمین رائس ایکسپورٹرز چیلا رام کا کہنا ہے کہ بھارتی چاول پرپابندی کی وجہ سے پاکستانی چاول کی زبردست مانگ ہے، رواں سال چاولوں کی ایکسپورٹ5 ملین ٹن تک پہنچنے کاامکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین رائس ایکسپورٹرز چیلا رام کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ رواں سال چاول کی ایکسپورٹ پہلی بار 3ارب ڈالرتک پہنچ جائے گی، گزشتہ سال پاکستان نے4 ملین ٹن چاول ایکسپورٹ کیے تھے۔
چیلا رام کا کہنا تھا کہ رواں سال چاولوں کی ایکسپورٹ5 ملین ٹن تک پہنچنے کاامکان ہے، بھارتی چاول پرپابندی کی وجہ سے پاکستانی چاول کی زبردست مانگ ہے۔
چیئرمین رائس ایکسپورٹرز نے بتایا کہ میکسیکو نےکئی سال بعد پاکستانی چاول کی امپورٹ کی اجازت دے دی ہے ، روس کی جانب سے بھی پاکستانی چاول امپورٹ کھل گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی چاول بھارتی چاول کے مقابلے میں مہنگا فروخت ہورہا ہے، انڈونیشیا نے بھی 90 ہزار ٹن چاول خریدا ہےاور مزید 2 لاکھ کی ڈیمانڈ ہے، اس سال پاکستان میں چاول کی بمپر فصل ہوئی ہے۔