اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کامیاب حکومتی اقدامات : پاکستانی چاول او ر پھلوں کی ایکسپورٹ میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستانی چاول اور پھلوں کے ایکسپورٹرز کے لئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، بیشتر ممالک نے پاکستانی ایکسپورٹرز کے کارخانوں کو آن لائن تصدیقی سرٹیفکیٹ جاری کرنا شروع کر دیے۔

حکومت کے برآمدات میں اضافے کے مثبت اقدامات کے نتیجے میں چاول او ر پھلوں کی ایکسپورٹ میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے،  پاکستانی ایکسپورٹرز کو روس چاول ایکسپورٹ کرنے کی اجازت ملنے کے بعد ایک لاکھ پچاس ہزار ٹن چاول روس بر آمد کیا جائے گا۔

روسی وزارت تجارت نے پاکستانی چاول کے کارخانوں کو دو سال بعد چاول ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، رواں ماہ روسی وزارت تجارت ویڈیو لنک کے ذریعے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے مزید چاول کے پراسسنگ پلانٹس کی انسپیکشن کرے گی۔

یاد رہے کہ روس نے2018 میں پاکستانی چاول پر پابندی لگائی تھی، پاکستان پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے روسی شرائط پر عمل درآمد کے بعد چاول ،آم اور کینو کی برآمد میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ٹیکنکل سہیل شہزاد نے بتایا کہ بیشتر ممالک نے پاکستانی زرعی مصنوعات پر پابندی عائد کی ہوئی تھی۔

مثبت اقدامات کی وجہ سے ان ممالک نے پابندی ختم کر دی ہے، اب روس، جاپان، آسٹریلیا، چین اور دیگر ممالک پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے منظور کردہ پلانٹس سے زرعی مصنوعات درآمد کر رہے ہیں۔

سہیل شہزاد کے مطابق بین لاقوامی زرعی قوانین پر عمل درآمد کے بعد جاپان کے لئے آم کی برآمد 16 ٹن سے بڑھ کر 167 ٹن ہوگئی ہے۔

پلانٹ پروٹیکشن کی کوشش سے بیشتر ملک پاکستانی کارخانوں کو ویڈیو لنک پر ہی منظوری دے دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایران میں ایکسپورٹ کے اضافے کے لیے وفد رواں ماہ ایران کا دورہ کرے گا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں