تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

درآمدات میں‌ اضافے کی تجزیاتی رپورٹ‌ جاری

اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے درآمدات میں اضافے کے حوالے سے تجزیاتی رپورٹ جاری کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مشیر تجارت نے درآمدات میں اضافے کی ابتدائی تجزیاتی رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا فروری گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.085 بلین ڈالرز اضافہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ’برآمدات میں زیادہ تر اضافہ خام مال اور انٹرمیڈیٹ سامان کی درآمد میں 7.8 فیصداضافہ ہوا ہے۔‘

عبدالرزاق داؤد نے لکھا کہ ان اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ ملک میں صنعتی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، وزارتِ تجارت کی پالیسی کامیاب رہی جس کی وجہ سے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

مشیر تجارت نے لکھا کہ ’قیمتوں کےاستحکام کیلئےگندم، چینی درآمد سے امپورٹ بل میں اضافہ ہوا،صنعت کی مدد اور برآمدات کے تحفظ کیلئے کپاس  بھی درآمد کی گئی‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’ رواں مالی سال میں جولائی تا فروری گندم کی درآمدات909ملین ڈالررہی جبکہ چینی کی درآمدات126ملین ڈالرز،کپاس کی درآمدات913ملین ڈالرز ریکارڈ کی گئی‘۔

Comments

- Advertisement -