اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کراچی میں راستوں کی بندش سے ایکسپورٹ معطل، کنٹینرز روک دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے مختلف مقامات پر راستوں کی بندش سے کینو کی ایکسپورٹ متاثر ہوئی ہے، 400سے زائد کنٹینرز کراچی اور سندھ کے داخلی راستوں پر رک گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہیں جس کے باعث کینو کی ایکسپورٹ معطل کی گئی۔ ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ کنٹینرز بندرگاہ تک نہ پہنچے تو برآمد کنندگان کو نقصان ہوگا، 400کنٹینرز میں46لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کا کینو ہے، حکومت فوری طور پر مسئلے کا حل نکالے۔

کینوایکسپورٹرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سڑکوں پر کھڑے سیکڑوں کنٹینرز کا مال خراب ہوسکتا ہے جس سے بھاری نقصان ہوگا، کنٹینرز اور جہازوں کی قلت سے کینوشپمنٹ میں 4گنا زائد فریٹ پر ایکسپورٹ ہورہی ہے۔

- Advertisement -

ایکسپورٹرز نے اپیل کی کہ وفاقی حکومت مسئلے کا فی الفور حل نکالے، ایکسپورٹرز پہلے ہی خسارے کا شکار ہیں راستوں کی بندش سے ایکسپورٹ کو بھاری نقصان کا سامنا ہوگا، برآمدی شپمنٹس کی بندرگاہوں تک ترسیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے، بصورت دیگر سرمایہ کاروں کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں