وزارت بین الصوبائی رابطہ نے چیئرمین پی سی بی الیکشن کے لیے اقدامات نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکااشرف کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ انتظامی کمیٹی نے بورڈ آف گورنر اور چیئرمین پی سی بی الیکشن کیلئےکچھ نہیں کیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ انتظامی کمیٹی کا کچھ نہ کرنا باعث تشویش ہے وزارت متعدد بار الیکشن روڈمیپ کیلئےتفصیل مانگ چکی ہے تاہم اس حوالے سے اقدامات نہیں کیے گئے۔
خط میں پی سی بی بورڈآف گورنر کی جلدازجلد تشکیل کی درخواست کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ بی اوجی کی تشکیل کے بعد چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کرائےجائیں گے۔