جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

عام انتخابات: مبصرین کے ویزے حصول میں مزید 15 روز کی توسیع کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عام انتخابات کیلیے مبصرین کے ویزے حصول میں ایک بار پھر 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت خارجہ کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مبصرین کیلیے ویزے کی توسیع کی تاریخ 15 دسمبر کے بجائے 31 دسمبر کر دی گی۔ تاریخ میں توسیع  کا مقصد غیر ملکی مبصرین کی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر ملکی مبصرین کو دعوت نامے جاری کیے جا چکے ہیں۔ دولت مشترکہ کے 4 رکنی وفد نے 2 روز پہلے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کی تھی۔ وفد کی مبصرین کے پاکستان آمد سے متعلق امور پر 4 گھنٹے سے زائد بات چیت جاری رہی۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن نے 25 اکتوبر کو غیر ملکی مبصرین کیلیے دعوت نامہ جاری کیا تھا۔ غیر ملکی مبصرین ویزے کے جلد حصول کیلیے وزارت خارجہ کے ’پاکستان آن لاٸن پورٹل‘ پر کواٸف جمع کروا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا تھا کہ انتخابات کی شفافیت کیلیے ملکی و غیر ملکی مبصرین کیلیے اوپن ڈور پالیسی ہے، غیر ملکی مبصرین کو الیکشن کمیشن میں ایکرڈیشن کروانا لازمی ہوگی۔

ایکرڈیشن فارم الیکشن کمیشن کی ویب ساٸٹ سے ڈاٶن لوڈ کیے جا سکتے ہیں تاہم سیاسی وابستگی کے حامل افراد کو ایکریڈیشن جاری نہیں کیا جائے گا جبکہ غیر ملکی مبصرین کیلیے سکیورٹی کلیرنس لازمی قرار دی گئی۔

جاری دعوت نامہ میں کہا گیا تھا کہ غیر ملکی مبصرین انتخابی بے قاعدگیوں کی رپورٹ جمع کرواٸیں، رپورٹ میں انتخابی عمل کو مزید بہتر بنانے کیلیے تجاویز بھی دے سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں