اشتہار

ریڈ زون میں توسیع مزید کون سے علاقے شامل کئے گئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت نے ریڈ زون کا دائرہ کار مستقل بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دے دی ہے، نئے ریڈ زون میں زیرو پوائنٹ،تھرڈ ایونیو،پریڈ گراؤنڈاور کلب روڈ شامل ہونگے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیکٹرایف ایٹ کو بھی سفارتکاروں کی رہائش گاہوں پرریڈ زون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: نااہل ٹولے نے ملک کو تباہی کے دہانے پرکھڑا کردیا، عمر سرفراز چیمہ

پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی خدشات اور ممکنہ احتجاج کے باعث ریڈ زون میں توسیع کا فیصلہ کیاگیا ہے، متعلقہ علاقوں کے اندر اجتماعات اور ریلیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس سے قبل ریڈ زون تھرڈ ایونیو اور مری روڈ کے مغربی علاقوں بشمول چینی سفارتخانہ، یونیورسٹی روڈ کے جنوب میں فورتھ ایونیو تک، خیابانِ اقبال کے جنوب میں فورتھ ایونیو سے اتاترک ایونیو تک، اتاترک ایونیو کے مشرق میں جناح ایونیو تک، ایمبیسی روڈ کے مشرق میں خیابان سہروردی تک، ڈھوکری چوک کے شمال میں (سرینگر ہائی وے پر کنونشن سینٹر چوک مری روڈ اور تھرڈ ایونیو کے چوراہے تک) مشتمل تھا۔

یاد رہے کہ جب تحریک انصاف نے 2014 میں دھرنا دیا تھا تو ریڈزون کا علاقہ تقریبا ساڑھے گیارہ کلومیٹر پر مشتمل تھا جس میں ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس، پارلیمان، سپریم کورٹ سے لے کر سرکاری چینل سمیت دیگر اہم اداروں کی تنصیبات اور رہائشی کالونیاں شامل تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں