15.4 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کی 11 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد میں درج گیارہ مقدمات میں عبوری ضمانت میں انیس جولائی تک توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کی سماعت ہوئی ، کیس کی سماعت انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے کی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ کھنہ کے دو اور تھانہ بہار کہو کے ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیے کیا عدالت صرف ضمانت دینے کیلئے بیٹھی ہے؟ ملزم بے گناہ ہے تو انصاف دیا جائے، تفتیش بروقت اور جامع ہونی چاہیے، ہم ملک بچانے کیلئے بیٹھے ہیں، کسی کو سپورٹ نہیں کرتے۔

- Advertisement -

عدالت کا کہنا تھا کہ انصاف صرف ضمانتوں کی حدتک ہونا ہے، سوال شفاف تحقیقات کا ہے، روایتی انداز میں کیس کو نہیں چلایا جاسکتا، ملزم کو سپورٹ کر رہے ہیں نہ پراسیکیوشن کو، پراسیکیوشن جامع تفتیش اور شفاف تحقیقات کرے تاکہ انصاف ہو، مقدمات میں التوا برداشت نہیں کیا جائے گا۔

بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں انیس جولائی تک توسیع کردی۔

دوسری جانب اسلام آباد کی سیشن عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف چھ مقدمات کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے عبوری ضمانت میں انیس جولائی تک توسیع کرتے ہوئے کہا اگر شامل تفتیش نہ ہوئے تو آئندہ سماعت پر فیصلہ سنا دوں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج دو مقدمات میں بھی ایڈیشنل سیشن جج فرخ فرید نے انیس جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں