جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

کراچی میں رینجرز تعیناتی کی مدت میں توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کابینہ نے رینجرز کی کراچی میں تعیناتی مدت میں 180 دن اضافے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حکام کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رینجرز کی کراچی میں تعیناتی 13 جون 2024 تا 9 دسمبر 2024  تک ہے اور رینجرز کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت اختیارات  حاصل رہیں گے۔

وزیراعلیٰ نے رینجرز کی کراچی میں تعیناتی مدت میں 180 دن اضافے کی منظوری دے دی۔

- Advertisement -

اجلاس میں سپریو بند، خدا بخش واہ خیرپور ناتھن شاہ، رائس کینال  ڈویژن  میں مرمتی  کام کی منظوری دی گئی جب کہ کراچی، حیدرآباد  اور جامشورو ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کو گرانٹ دینے کی منظوری بھی دی گئی۔

سندھ کابینہ نےایس بی سی اے میں اوورسیز کمیٹی کی جگہ گورننگ  باڈی  بنانے کی منظوری بھی دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں