کراچی : لیاری میں مالک کو بھتے کی پرچی دینے والے ملازم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم ٹائر مارکیٹ میں ہی دکان کا ملازم ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے لیاری میں مالک کو بھتے کی پرچی دینے والے ملازم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی عارف عزیز نے بتایا ملازم مالک کو پرچی دینے جا رہا تھا، اسنیپ چیکنگ میں پکڑاگیا، بغدادی کےعلاقےمیں پولیس نے اسنیپ چیکنگ دوران مشکوک شخص کی تلاشی لی۔
ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ تلاشی کے دوران ملزم اخترسےبھتےکی پرچیاں برآمد ہوئیں، ملزم ٹائر مارکیٹ میں ہی دکان کا ملازم ہے، بھتے کی پرچی دینے جارہا تھا۔
یاد رہے کراچی میں کھارادرپولیس نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے بھتے کیلئے اسٹور پر فائرنگ کرنیوالے 2 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھا۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتایا تھا کہ ملزمان کا تعلق وصی اللہ لاکھوگروپ سے ہے، ملزمان سے 2 پستول اورموٹر سائیکل برآمد کرلی تھی۔