اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی : بھتہ نہ دینے پر تاجر کو فائرنگ سے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بھتہ نہ دینے پر تاجر کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والا ملزم پکڑا گیا، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ملزم کو سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے شناخت کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے (ایس آئی یو) نے کامیاب کارروائی کرکے تاجر پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی نعمان صدیقی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ملزم کی شناخت جہانزیب عرف جہان کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم نے بھتہ نہ دینے پر تھانہ نبی بخش کی حدود میں تاجر پر فائرنگ کی تھی، ملزم کو سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سےشناخت کیا گیا، بھتہ کیس میں 22اگست کو تاجر عدالت میں ملزمان کو شناخت کرکے آیا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق عدالت سے واپسی پر ملزم جہانزیب نے تاجر پر فائرنگ کی گئی تھی، ملزم جہانزیب نے اپنے بھتیجے رمیز کے جیل میں بند ہونے پر تاجر پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھتہ کیس میں ملزم جہانزیب، اس کا بھتیجا رمیز اور عبدالواحد ملوث تھے، ملزم نے تاجر فہیم کو اس کی دکان پر فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں