کراچی: شہر قائد میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیے گئے بھتہ خور عتیق الرحمٰن کی تفتیشی رپورٹ پیش کردی گئی۔ ملزم فون پر تاجروں سے بھتہ مانگتا تھا۔ نہ دینے پر بم پھینکنے کی دھمکی دیتا۔
تفصیلات کے مطابق تاجروں سے بھتہ وصولی کے ماسٹر عتیق الرحمٰن کی تفتیشی رپورٹ پیش کردی گئی۔
گرفتار ملزم کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق بھتہ خور عتیق تاجروں اور دکانداروں سےفون پر بھتہ مانگتا۔ نہ دینے کی صورت میں بم پھینکنے کی دھمکی دیتا۔
ملزم نے بعض دکانداروں سے متعدد بار بھتہ وصولی کی۔ بلدیہ ٹاؤن میں بیکری کے مالک سے ایک لاکھ بھتہ طلب کیا۔
ملزم نے آصف اور انور نامی تاجروں سے تیسری مرتبہ بھتہ مانگا تو پولیس ایکشن میں آئی۔ حکمت عملی کے تحت ملزم کو بھتے کی رقم دینے کے لیے بلایا گیا۔ ملزم پیر بابا گراؤنڈ کے قریب پہنچا تو پولیس نے دھر لیا۔