ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کرکٹرز نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی دارالحکومت لندن میں کرکٹ کھیلنے والے منچلے نوجوانوں نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاک ڈاؤن کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کر کے کرکٹ کھیلنے والے 2 درجن سے زائد افراد پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگئے۔

منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کورونا وائرس کے خوف سے بے پرواہ منچلے نوجوان کرکٹ کھیل کر اپنی اور دوسرے کی زندگیوں کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔

ایجوئر کے علاقے میں اطلاع ملنے پر مقامی پولیس گراؤنڈ میں پہنچی تو کرکٹرز فرار ہوگئے اور پولیس کسی شخص کو بھی گرفتار نہ کر سکی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 25 سے 30 افراد سماجی فاصلے برقرار رکھے بغیر ایک جگہ جمع ہو کر میچ سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔

برطانیہ میں مہلک وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاؤن ہے اور ہر قسم کے اجتماعات کے ساتھ ساتھ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہے۔

پولیس ایسے افراد کے خلاف کارروائی کررہی ہے جو وائرس کو پھیلانے والی کسی سرگرمی کا حصہ بن رہے ہیں اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں