تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

دو ہفتوں میں شدید سردی اور گرمی! حیرت انگیز موسمی تبدیلی سے شہری حیران

جاپان دنیا کا ایسا ملک ہے جہاں موسم کی شدت میں بہت تیزی سے اضافہ اور کمی دیکھنے میں آرہی ہے، جاپانی جزیرے ہوکائیدو میں محض دو ہفتوں کے دوران شدید گرمی اور شدید سردی نے شہریوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں ایک جزیرہ ایسا بھی ہے جس کے شہری 14 دنوں دو موسم کا سامنا کرتے ہیں، جی ہاں! جزیرے ہوکائیدو میں 29 جولائی کو موسم گرما میں اتنی شدت آئی کہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

ہوکائیدو کا موسم 14 روز کے اندر ایسا تبدیل ہوا کہ درجہ حرارت 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا، یہاں تک کہ شہریوں کے منہ سے بھاپ نکلنے لگی۔

اگست کے اوائل میں اولمپک مقابلوں کی انتظامیہ نے مردوں کے میراتھون ایونٹ کو ہوکائیدو کے ایک شہر ساپورو میں اس توقع کے ساتھ منتقل کیا تھا کہ وہاں درجہ حرارت بہتر ہوگا مگر اگست کے آغاز پر وہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت ٹوکیو میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا، جس کے باعث حاضرین اور کھلاڑیوں میں ہیٹ اسٹروک کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔

Comments

- Advertisement -