اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کراچی میں آگ برساتی گرمی، مسافروں پر ٹھنڈے پانی کا چھڑکاؤ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں شدید گرمی کا راج برقرار ہے انسان دوست افراد نے مسافروں کے لیے سڑکوں پر پینے کے ٹھنڈے پانی کے ساتھ ان پر پانی چھڑکاؤ کا بھی انتظام کیا ہے۔

اس وقت پورا ملک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور کئی شہروں میں ہیٹ ویوز کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ شہر قائد میں بھی اس وقت گرمی اپنے پورے جوبن پر ہے۔ ہیٹ اسٹروک کے خطرے کے پیش نظر طبی ماہرین نے شہریوں کو دن بالخصوص دوپہر میں سڑکوں پر نکلنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے لیکن کام کاج کے لیے لوگوں کا شدید گرمی میں بھی گھروں سے نکلنا مجبوری ہے۔

ایسے میں شہر قائد میں انسان دوست مخیر افراد کی جانب سے مسافروں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے نہ صرف سڑکوں پر ٹھندے پانی کے کولر رکھے گئے ہیں بلکہ مسافروں پر شاور کے ذریعے ٹھنڈے پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

اس وقت کراچی کی مرکزی شاہراہ ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر سڑکوں پر مسافروں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے انہیں پینے کے لیے ٹھنڈا پانی پیش کیا جا رہا ہے اور ان پر شاور کے ذریعے پانی چھڑکا بھی جا رہا ہے جس سے گرمی سے نڈھال لوگوں کو خوشگوار ٹھنڈک کا احساس ہو رہا ہے۔

شہری کہتے پیں موسم جیسا بھی ہو کام کے لیے تو گھر سے باہر جانا پڑتا ہے مگر سخت گرمی میں ٹھنڈے پانی کا یہ اسپرے کسی نعمت سے کم نہیں۔

دوسری جانب شہر میں بڑھتی گرمی کے بعد ہیٹ اسڑوک کے خطرے کی پیش نظر کیپمس لگانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے تاہم دوپہر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ شدت کی گرمی محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات نے کل سے سندھ میں درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافے کی پیشگوئی کی ہے جب کہ ہیٹ ویو کے خدشات کے باعث 27 مئی تک سندھ بھر میں میٹرک امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں