پیر, جون 17, 2024
اشتہار

پاکستان کے بیشتر شہروں میں قیامت خیز گرمی، پارہ 49 ڈگری کو چھوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کے مختلف شہروں میں قیامت خیز گرمی کے باعث پارہ 49 ڈگری کو چھو گیا، سورج کی تپش اورچلچلاتی دھوپ سے شہریوں کا بے حال ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، دادو، لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ میں پارہ 49 ڈگری کو چھو گیا۔

سبی، تھل، جیکب آباد، سکھر،گھوٹکی ، رحیم یارخان میں 48 ڈگری جبکہ نوابشاہ میں 47 ، بہاولپور46 ،خیرپور 45 ، ساہیوال اور ملتان میں 44ڈگری تک جا پہنچا۔

- Advertisement -

لاہور میں درجہ حرارت 40 جبکہ پشاور اور اسلام آباد میں اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی میں درجہ حرارت 36 ڈگری تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے شدت 41 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج موہنجودڑومیں پارہ 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ مری ،گلیات اور گردو نواح میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے چترال، دیراور کوہستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں