جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

افغانستان: شدت پسندوں کا گاؤں پر حملہ، 50 شہری قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کے شمالی گاؤں سرپُل میں شدت پسندوں نے حملہ کر کے50 شہریوں کو قتل کردیا جبکہ متعدد کو اپنے ہمراہ اغواء کر کے لیے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق ہفتے کی رات شدت پسندوں نے اچانک افغانستان کے شمالی علاقے کے صوبے سرپُل میں واقع مرزا اولانگ میں دھاوا بولا اور 50 افراد کو قتل کر کے متعدد کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

گورنرسرپُل ظاہر وحدت نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں نے زیادہ تر لوگوں کے سرقلم کیے اور بعض کو فائرنگ کر کے قتل کیا، ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ شدت پسند اپنے ساتھ کئی افراد بشمول خواتین اور بچوں کو یرغمال بناکر لے گئے۔

- Advertisement -

افغان صدر عبداللہ عبداللہ نے شدت پسندوں کی جانب سے عام شہریوں کو قتل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے بے رحمانہ اور غیر انسانی طریقے سے شہریوں پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق سرپُل کے گاؤں میں گزشتہ کئی دنوں سے شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری تھی جس کے بعد جنگجوؤں نے علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں