جمعہ, جون 13, 2025
اشتہار

انتہا پسند ہندوؤں نے امریکی پرچم کی بے حرمتی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ٹرمپ کے مسئلہ کشمیر بیان پر بھارتیوں نے امریکا کے پرچم کی بے حرمتی کردی۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کی کوششوں پر بھی بھارتی شہری سیخ پا ہوگئے اور انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے امریکا کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

انتہا پسند ہندوؤں  نے ذہنی پستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ممالک کے پرچم کی بے حرمتی جاری رکھی اور احتجاج کے دوران امریکی پرچم کو پیروں میں روند ڈالا۔

امریکی پرچم کو پیروں میں روندتے ہوئے انتہا پسند ہندو  نے انتہائی غلیظ الفاظ ادا کیے۔

بھارتی شہری نے امریکا کو دہشت گرد ملک قرار دیا اور کہا کہ ہندوؤں کو مضبوط کرو گے ہم آپ کو مضبوط کریں گے۔

انتہا پسند ہندو کا کہنا ہے کہ امریکا گندی سیاست کرتا ہے۔

واضح رہے کہ  امریکا کے خلاف احتجاج دراصل ہندوتوا نظریہ ہے جس کو مودی سرکار پروان چڑھا رہی ہے، امریکا کے خلاف احتجاج دراصل پاکستانی افواج کے ہاتھوں شکست کی ہزیمت کو چھپانا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں