جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

نیتن یاہو نے ایال ضمیر کونیا آرمی چیف مقرر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج کے میجر جنرل ایال ضمیر کو اسرائیلی ڈیفنس فورس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی کابینہ کی جانب سے میجر جنرل ایال ضمیر کو اسرائیلی ڈیفنس فورس کا چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے، جو ایال ضمیر کی تقرری کا سب سے آخری مرحلہ تھا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایال ضمیر وزارت دفاع میں ڈائریکٹر جنرل کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں، انہیں سابق اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی کے استعفے کے بعد آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایال ضمیر ماہ 5 مارچ کو اسرائیلی فوج کے 24 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھالیں گے۔ میجر جنرل تامیر یدائی کو نئے آرمی چیف کا نائب مقرر کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ تمام قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو‘جہنم کے دروازے’کھل جائیں گے۔

الجزیرہ کے مطابق بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جب اسرائیل غزہ کے حوالے سے اپنی پالیسی کی بات کرتا ہے تو اسرائیل امریکا کے ساتھ ”مکمل”تعاون کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک مشترکہ حکمت عملی ہے اور ہم ہمیشہ اس حکمت عملی کی تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتے، یقینی طور پر اگر ہمارے تمام یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو جہنم کے دروازے کھولے جائیں گے۔

نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کی بازگشت سنائی جنہوں نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ ”جہنم کے دروازے کھلے ہوں گے”اگر حماس نے جنگ سے پہلے 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں اغوا کیے گئے درجنوں باقی ماندہ قیدیوں کو رہا نہ کیا۔

اسرائیلی فوج 18 فروری تک لبنان سے نکل جائے، حزب اللہ کی دھمکی

انہوں نے غزہ کی نسلی تطہیر سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کو پٹی اور اس کے مستقبل کے لیے ایک ”جرات مندانہ وژن”بھی قرار دیا۔ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ بات چیت کی کہ ”اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ مستقبل ایک حقیقت بن جائے“۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں